کھوئی رٹہ سیکٹر: بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری‘ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Feb 27, 2018

کھوئی رٹہ (آن لائن) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین فوج کی مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی، سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، دو مکانات کو نقصان پہنچا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے گاﺅں موہڑہ چتر پر انڈین آرمی نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر شدید گولہ باری کی ، بلاشتعال گولہ باری سے موہڑہ چتر کے رہائشی حاجی طالب ولد سید محمد اور نعیم ولد عطاءاقوام جاٹ کے مکانات کو نقصان پہنچا پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کے جواب میں انڈین آرمی کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔
بھارتی گولہ باری

مزیدخبریں