تمام ہائی کورٹس میں زیر التواءحج کوٹہ سے متعلق مقدمات کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم

Feb 27, 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ملک کی تمام ہائی کورٹس میں زیر التواءحج کوٹہ سے متعلق مقدمات کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دےا ہے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو دو ہفتوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے حج قرعہ اندازی کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، سپریم کورٹ نے رواں ہفتے ہی تمام مقدمات ہائی کورٹ منتقل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں معاملہ نمٹا دےا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو وکلاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حج کے کوٹہ بارے میں مختلف ہائی کورٹس میں مقدمات زیر سماعت ہیں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ دو مقدمات سندھ جبکہ ایک ملتان میں زیر سماعت ہے تو چیف جسٹس نے کہا کہ حج پالیسی سے متعلق مختلف ہائیکورٹس میں مقدمات زیر التوا ہیں، اس حوالے سے متضاد فیصلے آسکتے ہیں، تمام ہائی کورٹس سے مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ منگوا لیتے ہیں۔
حج کوٹہ

مزیدخبریں