لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن کے رہائشی عادل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے مالےت، شاہدرہ میں نوازش کے گھر سے5لاکھ روپے مالےت، مصطفی آباد کے علاقہ میں صدیق کے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، اقبال ٹاﺅن میں ریحان اور اس کی فیملی سے ساڑھے4 لاکھ روپے مالےت، شاہدرہ کے علاقہ میں ضیاءاللہ کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ روپے مالیت، سندر کے علاقہ میں یونس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت، شفیق آباد میں عمران کی فیملی سے اڑہائی لاکھ روپے مالےت، لےاقت آباد کے علاقہ میں شیراز کی فیملی سے2لاکھ روپے مالےت، باٹا پور کے علاقہ میں مبشرکی فیملی سے اےک لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،گلشن راوی میں خالد سے 2لاکھ 97ہزار روپے، ہربنس پورہ میں ناظم سے ڈیڑھ لاکھ روپے، شاہدرہ میں شاہد سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے انجمن تاجران ڈےفنس بورڈ کے چےئرمےن رفعت سنی کی دکان سے لےپ ٹاپ چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے ستوکتلہ سے عادل، ڈیفنس اے سے عمران کی گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ سے سمیر، سندر سے یاسین،گلشن راوی سے عمران، گلشن اقبال سے ارشد،گلبرگ سے طارق اور لیاقت آباد سے منےر، مناواں سے عادل کی موٹرسائیکلیں چوری کرلےں۔
ڈاکے