ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

نیویارک ( آن لائن )اقوام متحدہ کے ترقی پروگرام نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ملک میں خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر کردیا۔ جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ ثمینہ بیگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے لیے قومی شعور اور شراکت داری کے فرائض سر انجام دیں گی۔ ثمینہ بیگ خصوصی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی حفاظت، نوجوان اور خواتین کو با اختیار کرنے پر کام کریں گی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی ثمینہ بیگ نے 22 سال کی عمر میں پہاڑ سر کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔وہ دنیا کے ساتوں بر اعظم کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔ ثمینہ بیگ نوجوان کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں سراہنے کیلئے پاکستان یوتھ آﺅٹ ریچ فاﺅنڈیشن کی سربراہی بھی کرتی ہیں۔اقوام متحدہ کے پاکستان میں مقیم معاون نیل بہنے کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ اپنے عہدے کا استعمال کرکے ایسے امور پر روشنی ڈالیں گی جو پاکستان کے مستقبل کو نیا رنگ دیں گے۔
ثمینہ بیگ

ای پیپر دی نیشن