ہائیکورٹ بار: نئے منتخب عہدےداروں کو ایسوسی ایشن کے اختیارات سونپ دیئے گئے

Feb 27, 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی کی کا بینہ نے نئی منتخب کابینہ کو با ضابطہ بار ایسوسی ایشن کے اختیارات سونپ دیئے ہیں۔اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں " انتقال اقتدار" کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سبکدوش ہونے والے عہد اداروں نے نئی منتخب کابینہ کے ارکان کو پھولوں کے ہار پہنائے،انہیں مبارکباد پیش کی۔ سبکدوش ہونے والے صدر چوہدری ذوالفقار علی،سیکرٹری عامر سعید راں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال بھر بار ایسوسی کی فلاح وبہبود، آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کام کیا،غلطیاں سرزرد ہوئیں ہوں تو معاف کر دیں،توقع کرتے ہیں کہ نئی منتخب کابینہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بار کی فلاح وبہبود کے لیے صرف کرینگے۔ نئے منتخب صدر انوار الحق پنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیندہ بار کے الیکشن کے عمل کو آسان و سہل بنائیں گے،اصراف کی حو صلہ شکنی کرینگے تاکہ عام غریب وکیل بھی بار کے الیکشن میں حصہ لے سکے،اس سلسلے میں مستقل بنیادوں پر الیکشن کمیشن تشکیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں