جاوید اشرف قاضی، سعید الظفر، حامد حسن، اختر علی کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ اور بریگیڈئر (ر) اختر علی کے نام ایل سی ایل میں ڈال دئیے گئے۔ جاوید اشرف قاضی اور حامد حسن بٹ پر ریلوے کی اراضی ملائیشیا کی فرم کو منتقل کرنے کا الزام ہے اور نیب نے دونوں سابق افسروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی جبکہ سعید الظفر اور اختر علی پر ریلوے اراضی رائل پام گالف کلب کو منتقل کرنے اور قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی نے ردعمل میں کہا ہے کہ رائل پام کیس میں مذاکرات کئے نہ ڈیل، نہ ہی معاہدے پر میرے دستخط ہیں۔ معاملہ نیب، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹیوں میں زیر بحث رہا۔ منصوبے سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا۔ رائل پام معاہدہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کے ساتھ کیا گیا۔ معاملہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں تاحال زیر سماعت ہے۔ اس منصوبے کو خراب کرنے والے تمام باہر کے لوگ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...