کرپشن ریفرنس: 23 ماہ بعد ڈاکٹر عاصم اور دیگر پر فردجرم عائد، ملزموں کا صحت جرم سے انکار

کراچی( صباح نیوز ) احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی پی رہنما ڈاکٹرعاصم سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 23مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے ایک ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق ملزموں پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پنجاب والے لڑنا جانتے ہیں وہ لڑرہے ہیں، اندر والوں کو لڑنا نہیں آتا، مجھ سے اردو، انگلش میں لکھوالیا، مجھے یہ علم بھی نہیں الزامات کیا ہیں۔انہوں نے کہا یہ سب سیاسی الزامات ہیں، میں اس فرد جرم سے مطمئن نہیں، مجھے تو فرد جرم سنائی تک نہیں گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...