مسلم لیگ (ن) سنٹرل ورکنگ، ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا جائیگا

لاہور (فرخ سعید خواجہ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی سے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والے صدر کے عہدے کو پر کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج منگل کو 11بجے دن ایچ 180 ماڈل ٹائون میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کر لیا جائے گا پچھلی مرتبہ جب میاں نوازشریف قومی اسمبلی کی نشست اور پارٹی کے عہدے سے نااہل ہوئے تھے تو ان کی جگہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر کو قائم مقام صدر منتخب کیا گیا تھا جبکہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کے بعد میاں نواز شریف کو دوبارہ صدر منتخب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے آئین میں ترمیم کرکے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کو کسی بھی پارٹی عہدیدار کو قائم مقام صدر بنانے کا اختیار دے دیا گیا تھا۔ قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے مطابق مسلم لیگ ن کے آئندہ مدت کیلئے شہباز شریف کے انتخاب کیلئے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ صدر کے انتخاب کیلئے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے 45 دن کی میعاد مقرر ہے تاہم ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور میاں نواز شریف کے خلاف مقدمات کے فیصلوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کام اگلے چند روز میں کر لئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...