لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیر آف سیال شریف پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے تاہم ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے آنے والوں کا رش رہا۔ مفتیان کرام، علماء سمیت مریدین بڑی تعداد میں رات گئے تک پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی عیادت کرنے آتے رہے۔ بتایا گیا کہ پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کے متاثر ہونے والے دائیں بازو نے حرکت شروع کر دی ہے اور انہوں نے اشاروں سے بات کرنا شروع کردی ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹرز نے پیر حمیدالدین سیالوی کی حالت میں بہتری کے بعد انہیں سہارے کی مدد سے چہل قدمی کرانے کی ہدایت کی ہے۔