نئی دہلی: شو میں نامناسب الفاظ کا استعمال، سلمان خان کیخلاف تحقیقات پر عدالت کا حکم امتناعی

Feb 27, 2018

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف تحقیقات پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا۔ مقامی کمیونٹی نے شکایت درج کرائی تھی سلمان خان پر ریالٹی شو میں کمیونٹی کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔
حکم امتناعی

مزیدخبریں