دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران محمد عامر نے 2 اوور کرائے اور 2 وکٹیں لیں لیکن اس کے بعد اچانک غائب ہو گئے اور باقی اوور کروانے نہیں آئے جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔محمد عامر کدھر چلے گئے اور باقی اوور کیوں نہیں کروائے جبکہ وہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟کپتان کوچ اور ٹیم مینجمنٹ پریشان ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شائد وہ اگلے میچوں میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔
فاسٹ باﺅلر محمد عامرپی ایس ایل میں انجری کا شکار ہو گئے
Feb 27, 2018