پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ایک اور شکست ہو گئی ‘کراچی کنگز نے بھی ہرا دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ایک اور شکست ہو گئی ‘کراچی کنگز نے بھی ہرا دیا ۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاذ کیا تو اوپنر جو ڈینلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی چار اوورز میں 36 رنز بنائے لیکن چوتھے اوور کی آخری گیند پر یاسر شاہ کی گیند پر ان کی 28 رنز کی اننگز اختتام ہوئی۔ لاہور قلندرز نے میچ میں شاندار میں واپسی کرتے ہوئے نو گیندوں پر بغیر کوئی رن دیے خرم منظور اور بابر اعظم کی وکٹیں حاصل کر کے کراچی کنگز کو دباو¿ کا شکار کردیا۔ کولن انگرام اور روی بوپارہ کی جوڑی نے ٹیم کو بحران سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا اور 50 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی ، شاہین آفریدی اور عمر اکمل نے مشترکہ کوشش سے شاندار کیچ لے کر انگرام کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔محمد رضوان کی اننگز بھی محض دو گیندوں پر محیط تھی اور وہ صرف ایک رن بنانے کے بعد سنیل نارائن کو وکٹ دے بیٹھے۔کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی دونوں نے سہیل خان کو ایک ایک چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر انہی کو وکٹ دے بیٹھے البتہ روی بوپارہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 159 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔کراچی کنگز نے سات وکٹوں پر 159 رنز بنائے، روی بوپارہ نے 50 رنز بنائے۔ سہیل خان، سنیل نارائن اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کا ہدف کے تعاقب میںآغاز مایوس کن رہا اور صرف ایک کے سکور پر ہی پہلی وکٹ گر گئی ۔ دوسری وکٹ ستر کے سکور پر گری تاہم بعد میں آنے والے بلے باز میچ پر گرفت نہ رکھ سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے ۔کپتان برینڈن میکلم چوالیس ‘سنیل نارائن صفر ‘فخر زمان انیس ‘عمر اکمل چھ ‘دنیش رامدین گیارہ ‘سہیل اختر نو ‘آغا سلمان پندرہ ‘یاسر شاہ چھ ‘شاہین شاہ آفریدی ایک مستفیض الرحمان بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے ۔ سہیل خان نو رنزپر ناٹ آﺅٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 132رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔عثمان خان نے تین ‘شاہد آفریدی نے تین ‘ملز نے دو ‘عماد وسیم اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز نے محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...