آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ را¶نڈ ٹو، بی بی سی نے 21 کھلاڑیوں کو کیمپ بلا لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ راونڈ ٹو کی تیاری کے لیے 21 کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کے لیے بلا لیا ہے۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔ دورہ سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبان ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی اور ومن ڈے میچز کی سیریز کا بھی اہتمام کیا ہے۔ 28 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ کی نگرانی مارک کولیز کرینگے۔ کیمپ کے لیے بلائے جانے والی ویمن کھلاڑیوں میں بسمہ معروف (کپتان)، ناہیدہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، جویریہ ودود، ارم جاوید، منیبہ علی، فریحہ محمود، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، نشریٰ سندھو، غلام فاطمہ، رامین شمیم، دینا بیگ، ماہم طارق، ایمن انور اور انم امین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...