شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)نگینہ تھیٹرمیں اصلاحی وتفریحی ڈرامہ ”واجے وجن گے“ کی نمائش جاری ڈرامہ میں اداکاروں سحر صدیقی ، راشد ایزی لوڈ ، شاہد ریڑی سمیت دیگر ادکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ڈرامہ میں پنجاب کے روایتی کلچرکے فروغ ، رہتل اور جہیز جیسی لعنت کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ نگینہ تھیٹر کے ایگزیکٹو چودھری اسلم پہلوان نے بتایا کہ پرفتن دور میں عوام میں خوشیاں بانٹنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ عوامی کو تفریح کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوںنے بتایا کہ ڈرامہ کی نمائش سے قبل ضلعی انتظامی افسران اور آرٹ کونسل کے نمائندگان کا ایک ایک لفظ کی چیکنگ کے بعد اس کی نمائش کے عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے بتایا ڈراموں میں فحاشی کی بجائے اصلاح کو ترجیح دی جاتی ہے تاکہ عوام کو مزاح کے ساتھ ساتھ کچھ حاصل بھی ہو۔