اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانا مسلم لیگ ن کا مستحسن فیصلہ ہوگا۔ نواز شریف سے بات کرنا آسان تھا لیکن شہباز شریف کے ساتھ نہیں کیونکہ شہباز شریف کا پی پی کے ساتھ رویہ ہتک آمیز رہا ہے۔ جب سے مریم نواز کی آواز توانا ہوئی ہے نواز شریف کیلئے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔