حساس اداروں کی جانب سے مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں ریڈ الرٹ جاری

مظفرآباد(آن لائن)مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں ریڈ الرٹ۔مراسلہ جاری۔ چینی باشندوں سمیت وادی نیلم میں سرکاری رہائش گاہوں ، ہوٹلوں پر حملے کے خدشات ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں حساس اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کی گئی جس میں ذرائع کے مطابق باقاعدہ ہوم سیکرٹری آزادکشمیر ، کمشنر مظفرآباد اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں چینی باشندوں پر حملے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مظفرآباد اور وادی نیلم میں قائم سرکاری رہائش گاہوں ، کمپلیکس اور ہوٹلوں میں بھی حملہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دہشت گرد ڈیم کے پانی میں زہر بھی ملاسکتے ہیں جس کے بعد آزادکشمیر پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ،ہوٹلوں ، سرکاری عمارتوں اور آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف ڈیمز کی نگرانی سخت کردی گئی ہے ، مختلف مقامات پر سول کپڑوں میں ملوث پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن