خطے میں دینی مدارس احیائے اسلام اور دفاع پاکستان کی بنیادی اکائی ہیں: فضل الرحمن

Feb 27, 2018

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس اس خطہ میں احیائے اسلام اور دفاع پاکستان کی بنیادی اکائی ہیں، پاکستان دشمن قوتوں نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کو پہلا ٹارگٹ کیا اور اس نظریہ کے دفاع میں ملک کے مذہبی طبقہ اور دینی مدارس کے فضلاء نے ہی نے فرنٹ لائن کے سپاہی بنے ہیں، جمعیت علمائے اسلام جہاں ملکی ترقی کے جامع منصوبوں کو تقویت پہنچا رہی ہے وہیں ہم نے ہمیشہ اس ملک کے قیام کے بنیادی نظریہ سے متصادم قوتوں کی اسمبلی کے فلور پر بھی اور میدان عمل میں بھی سازشوں کو ناکام بنایا ملک کے دفاع اور استحکام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ دارلعلوم نعمانیہ قریشی موڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے روحانی شخصیت مولا نا پیر عزیز الرحمان ہزاروی ، جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی حسین احمد عرفان اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا مگر خوداری اور ایمانی اصولوں پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے پاکستان دشمن قوتوں کی اب یہی کوشش ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیئے اس کے مدارس کو کمزور کی جائے، دینی طبقہ اور دینی قوتوں کو کمزور کیا جائے ان میں نفرت پیدا کی جائے تاکہ یہ کمزور ہونگے تو ملک کے مراعات اور ایلیٹ کلاس پر قابو پانا اور انکے زریعے اپنے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ممکن ہو سکے گا مگر ہم ماضی کی طرح آج بھی وشگاف الفاظ میں اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ انکے عزئم جمعیت علمائے اسلام کی موجودگی میں کبھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچیں گے، چین کے ساتھ تجارتی تعلقات آج کی نہیں بلکہ یہ گذشتہ بیس سال قبل کی ہماری جدوجہد اور کوششوں کو نتیجہ ہے، جمعیت علمائے اسلام نے بیس سال قبل خطہ کے ممالک اور مڈل ایسٹ کے درمیان پاکستان کی تجارت کو فروغ دینے کی تجاویز نہ صرف پاکستانی ماہرین بلکہ امور خارجہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے میں نے خود متعدد ممالک کو پیش کیں ااج سی پیک اور یگر اقتصادی معاہدات کی صورت میں جس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اسی طرح اس خطہ سے مغربی روٹ کے معاملہ میں ہماری کاوشیں الحمدللہ کامیاب ہوئیں اور آج مغربی روٹ کا موٹر وے تکمیل کی آخری مراحل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا علائو الدین کی یاد میں قریشی موڑ پر قائم جامعہ نعمانیہ کی نئی برانچ کا افتتاح قابل ستائش ہے۔ جس پر میں مولانا مفتی حسین احمد عرفان اور حضرت کے دیگر صاحبزادوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

مزیدخبریں