کوئٹہ: ایرانی اینٹی نارکوٹکس پولیس کے سربراہ کا دورہ انسداد منشیات سے متعلق دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

Feb 27, 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی اینٹی نارکوٹکس پولیس کے سربراہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، خطے میں انسداد منشیات سے متعلق دو طرفہ امور پر غور کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق فریقین نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا انسداد منشیات کیلئے قائم باہمی و علاقائی نظام کو مؤثر بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مشترکہ کارروائیوں میں درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔ تفتان سرحد پر رابطہ دفتر کے قیام سمیت دیگر اقدامات پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں