لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے وصولی اہداف حاصل کرنے کیلئے اپنے آئی آر اور کسٹم دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی۔ آئی آر اور کسٹم کے دفاتر وفاقی بجٹ کے اعلان کے دن تک ہر ہفتے کے روز کھلے رکھے جائینگے۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کا وصولی کا ہدف 58 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مختص کئے جانے کا امکان ہے جو رواں سالانہ ریونیو ہدف سے 18 فیصد زیادہ ہوگا۔
ایف بی آر نے کسٹم دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی
Feb 27, 2018