لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ 2018ء کے انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے گا۔ نظریہ پاکستان اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے سب کو متحد کریں گے۔ ہماری عدالتیں آزاد ہیں حکمران انکا احترام کریں اور عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کریں۔ ہمیں سیاست سے باہر رکھنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔