لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈاکٹر عبدالصمد کے والدہ کے انتقال کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار علی امجد ،ڈاکٹر مظفر اقبال ، عرفان شاہد ،حکیم محمد عثمان ،حبیب اللہ چیمہ ،حارث ثوبان قریشی ،عمران مسعود ،فرزند حیدر ،ڈاکٹر فرخ سمیت اراکین نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالصمد اور اُن کی اہلیہ بھی شریک ہوئیں ۔تعزیتی ریفرنس میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔
تعزیتی ریفرنس
Feb 27, 2018