لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر الیکشن 2018 کے سلسلہ میں یورپی یونین کے پانچ رکنی وفد نے ان سے نکولائی پاس کی قیادت میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر پروفیسر محمد ابراہیم اور آصف لقمان قاضی ،Hanna Roberat Colam Sahyبھی موجود تھے ۔ میاں محمد اسلم نے یورپی یونین کے وفد کو 2002 ‘ 2008 اور 2013 کے انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ میاں محمد ا سلم نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تمام حلقوں میں ترجیحی امیدوارنامزد کر دیئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیںکہ دیانتدار اور باکردار قیادت ہی ملک کو موجود ہ مسائل سے نجات دلاسکتی ہے جن لوگوں کے نام پانامہ پیپر لیکس ، دبئی لیکس اور لندن لیکس میں ہیں ، وہ قوم کی راہنمائی نہیں کر سکتے ۔