صوبائی وزیر صحت سے یونیسف کے 5رکنی وفد کی ملاقات‘ زچہ وبچہ کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور( کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق سے یونیسف کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران پنجاب میں ماں بچہ کی صحت کو بہتر بنانے اور نو مولود بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب میں Sick new born care unitsاور Kangaroo mother careکے سینٹرز کو فروغ دینے اور اس حوالے سے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر سٹاف کی ٹریننگ اور کیپسٹی بلڈنگ کے معاملات زیر غور آئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے ہی آٹھ SNCU آٹھ ہسپتالوں میں کام کررہے ہیں۔ یونیسف کے وفد میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جیم گریم(Dr Jame Gream) ، کنٹری رپریزنٹیٹو مس ایڈا(Ms Ida)،چیف آف فیلڈ آفیسر لاہور مسٹر ڈگلس(Mr Douglas)، چیف ہیلتھ یونیسف ڈاکٹر کینڈی اور ہیلتھ سپیشلسٹ پنجاب یونیسف ڈاکٹر طاہر منظور شامل تھے۔ اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ نو مولود بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچوں میں پستہ قد کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے Breast Feedingکو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے اس مقصد کے لئے رورل ایمبولینسز سروس بھی متعارف کرائی ہے اور آٹھ سال میں صحت کے بجٹ میں اربوں روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن