لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے احدچیمہ کرپٹ آفیسر تھے انہیں معطل کرنیکی بجائے ترقی دے دی گئی، ملتان میٹرو میں کرپشن کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے لیے یہ پانامہ کیس ثابت ہو گا۔دوارب روپے کی ناجائز رقم شہبازشریف کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں گئی جبکہ حکومت نے پچھلے تین ماہ سے فیصل سبحان کو غائب کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو میں اربوں روپے کے کک بیک اور کرپشن کی گئی۔ شہباز شریف اپنی پوزیشن ایوان میں آکر بتائیں، کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے راتوں رات کرپشن کرتے ہیں جبکہ احد چیمہ نے اربوں روپے سے ان کی تجوریاں بھریں اس کو سروس رولز مطابق فارغ کیا جاتا لیکن اسے بدعنوان کرپٹ شخص کو پرموٹ کر دیا جاتا ہے۔ جب تک شہبازشریف پوری تفصیلات نہیں بتاتے چین کے ایس ای سی پی کو خط بھیجا جائے گا اور چیف جسٹس آف پاکستان اور نیب سے ازخود نوٹس کی اپیل کرتے ہیں۔
ملتان میٹرو میں کرپشن‘ شہبازشریف کیلئے پانامہ کیس ثابت ہوگی: محمود الرشید
Feb 27, 2018