بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور فیصل سبحان کی بازیابی سمیت متفرق قراردادیں اور تحاریک پنجاب اسمبلی میں جمع

Feb 27, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔ تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے فیصل سبحان کو فوری بازیاب کرانے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے لاہور کے بڑے ہسپتال سروسز ہسپتال میں ادویات کی نایابی اور ای سی جی مشینوں کی خرابی اور بڑے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پاکپتن میں لیگی ایم پی اے کی جانب سے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

مزیدخبریں