سپریم کورٹ نے مشال خان ازخودنوٹس کیس نمٹادیا

سپریم کورٹ نے مشال خان قتل ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجرموں کو سزا ہوگئی جس کے بعد ازخود نوٹس نمٹا دیا گیاہے۔منگل کو اسلام آباد میں مشال خان قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشال قتل کیس کے مجرموں کو سزا ہوچکی ہے جب کہ بری ہونے والے ملزمان کے خلاف صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے۔واضح رہے ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید جب کہ 25 کو 4،4 سال قید اور 26 افراد کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔لندن میں موجود مشال خان کے والد لالہ اقبال نے مشال قتل کے ماسٹرمائنڈ پی ٹی آئی کونسلرعارف کو بھی گرفتارکرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن