سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کے لیے آئے دو گروپ لڑ پڑے۔پولیس کے مطابق ملزم ضمانت کے لیے سیشن کورٹ پہنچا،دوسریفریق نے حملہ کردیا۔ملزم ارشد کے خلاف تھانہ جنوبی چھاونی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج تھا ، وہ ضمانت کیلئے سیشن کورٹ پہنچا تھا، مدعی فریق نے ملزم ارشد پر حملہ کردیا اورلاتوں اور گھونسوں سے پٹائی کی۔مدعی ملزم کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے تاہم سیشن کورٹ کی سیکورٹی اہلکار ایک بار پھر سوئے رہے۔وکلا نے بھاگ کر دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا۔سیشن کورٹ کے پولیس اہلکار دونوں پارٹیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے جبکہ سائلین دونوں پارٹیوں کی لڑائی دیکھ کر خوف زدہ ہو کر بھاگ گئے۔
سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کیلئے آئے 2گروپ لڑ پڑے
Feb 27, 2018 | 12:22