فیصل سبحان نے شہباز شریف کے جعلی خطوط استعمال کر کے کمپنی بنائی:ترجمان پنجاب حکومت احمد خان

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا  ہے کہ فیصل سبحان نے اعجاز نامی شخص سے مل کر ایک جعلی کمپنی بنائی جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کیے گئے۔ ملک احمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ  جب چین نے یہ معاملہ ہمیں بھیجا تو تحقیقات کرنے پر ہمیں پتہ چلا ان کی کوئی کمپنی نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہم نے چینی سیکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی)کو ملتان میٹرو کے کنٹریکٹرز کی تمام تفصیل بھیجی تو چین نے ان کی جعلی کمپنی بلیک لسٹ کر دی۔  ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے پہلے بھی الزامات لگاچکے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہے اور کیپٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاونٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا۔

ای پیپر دی نیشن