چینی صدر کو تاحیات منصب پر رکھنا چین کا داخلی معاملہ ہے:امریکا

Feb 27, 2018 | 13:02

ویب ڈیسک

امریکا نے کہا ہے کہ چینی صدر کو تاحیات منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔منگل کوترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کو تاحیات منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کا داخلی معاملہ ہے،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ چین نے خود کرنا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران قانون ساز افراد کے لیے مدت کی حد پر بہت بار گفتگو کی ہے اور امریکا میں وہ صدارتی عہدے کی مقررہ مدت کے حامی ہیں،تاہم اس حوالے سے چین کو اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔

مزیدخبریں