سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی کیس نیب نے نہیں بنایا، منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کیا جاتا رہا، ہر مارشل لا کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دیا گیا، چھ ماہ میں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو سینیٹ الیکشن سے آوٹ کرنا ناقابل فہم ہے، ہمیں چور، ڈاکو اور ڈرگ ڈیلر کہا گیا،کوئی ایک ، دو یا 10 روپے کرپشن کا ہی بتا دے۔ (ن) لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کیس نیب نے نہیں بنایا، منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مارشل لا کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دیا گیا، مارشل لا پر مہر لگائی گئی ، آمروں کے ہاتھ پر بیعت ہوتی رہی۔ ان کا کنا تھا چھ ماہ میں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ1947 سے یہ کام شروع ہوا اور آج تک ختم نہیں ہوا ، تاریخ کو قبرمیں دفن نہیں کیا جاسکتا، ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ، جو 70 سال سے کرتے آئے یہ اسی کا ایک باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں اور میری حیرانی بالکل جائز ہے ، کب تک ہم یہ کرتے رہیں گے، ہماری جماعت اسے قبول نہیں کرے گی کہ جو چاہے اسے ہانکے، پی سی او کے تحت حلف لینا ملک میں سب سے بڑا جرم ہے۔
منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کیا جاتا رہا،کیامیں نے ردعمل دےکرغلط کیا ہے؟:نوازشریف
Feb 27, 2018 | 13:25