کراچی میں آئندہ آنے والے مہینوں میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر ہیٹ اسٹروک کی گھنٹی بجادی،کراچی میں آئندہ آنے والے مہینوں میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آنے والے مہینوں میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ہے۔کراچی میں مارچ سے گرمی کا آغاز ہورہا ہے۔ محکمے  نے بتایاہے کہ  گلوبل وارمنگ کی وجہ سے کراچی میں گرمی کا دورانیہ بڑھ گیا جبکہ سردی کا دورانیہ کم ہوگیا ہے.پیشن گوئی میں بتایا گیاہے کہ اپریل ،مئی اور جون میں شہر میں شدید گرمی ہوگی۔واضح رہے 2015میں کراچی میں جون کی مہینے میں ہیٹ اسٹروک سے ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن