امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے 3یہودی رہنماﺅں سے ملاقات کرکے اطمینان دلایا ہے کہ وہ حماس کی جیل سے اسرائیل کے قیدیوں کو رہا کروا دیںگے۔ قطر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر قطر سے حال ہی میں امریکا کی متعدد یہودی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں جس میں یہودی تنظیموں کے سربراہوں کی تنظیم کے نائب صدر بھی شامل تھے۔ انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس کی جیل سے اسرائیل کے قیدیوں کو رہا کروا نے میں کامیاب ہو جائیں گے۔