وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت کی شدید مذمت ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ ہندوستان ہمارے صبرکا امتحان نہ لے ، معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں وہ بزدل بھارتی افواج کی فائرنگ سے خوفزدہ ہونے والے نہیں،لائن آف کنٹرول پر آباد معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیرنے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایل او سی کے قریب صحت کی سہولیات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائی جائے اور جہاں ادویات اور سٹاف کی کمی ہے اسے فوری طورپر پورا کیا جائے ۔
ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصہ ہے :وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر
Feb 27, 2018 | 18:58