پنجاب میں تحریک انصاف نے پیش قدمی شروع کردی ۔گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نون سے چند روز قبل ناطہ توڑنے والے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کیاور کپتان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ نون ہی کے سابق رکن اسمبلی میاں مظہر نے بھی شریف خاندان سے دامن چھڑا لیااور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔اس موقع پر عمران خان نے میاں طارق اور میاں مظہر کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیااور کہاکہ پنجاب کے عوام تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں،جلد ہی پنجاب کا دورہ کروں گا،،پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑا ہو کر اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو جواب دیں گے۔