چودھری نثار اور مسلم لیگ نون میں دوریاں بڑھنے لگیں، مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے بھی غیرحاضر رہے

Feb 27, 2018 | 22:54

ویب ڈیسک

مسلم لیگ نون کی سربراہی کے لیے لاہور میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں تمام اراکین شریک ہوئےتاہم سابق وزیر داخلہ چودھری نثار غیر حاضر رہے۔میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر وفاقی وزیر مشاہداللہ کاکہناتھاکہ چودھری نثار کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم شرکت نہ کرنے کافیصلہ ان کا ذاتی ہے،اس بارے میں سابق وزیرد اخلہ سے ہی پوچھا جائے تو بہتر ہے۔دوسری مسلم لیگ نون کے حلقوں کاکہناہےکہ میاں نوازشریف نے چودھری نثار کی اجلاس میں شرکت پر رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی اس لیے ان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں