مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سینٹ انتخابات سے باہر کر دیا گیا، نیب نے براہ راست کوئی کیس نہیں بنایا، ہمیں چور،ڈاکو،ڈرگ ڈیلر کہا گیا، آپ نے عوام کے منتخب نمائندے کو نااہل کردیا، صرف وہ نہیں نکلے 70سال میں کسی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، برملا کہتے ہیں یہ فیصلے نہیں مانتے، آپ کے فیصلے نواز شریف کو قبول نہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاستدان آسان ہدف ہیں،آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے، پہلے آمریت کے دور میں ایسے سلوک ہوتے تھے، آمروں کے ہاتھوں بیعت ہوتی رہی، پی سی او کے تحت حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم ترقی کا نیا دور لے کرآئے،کراچی میں امن بحال کیا، تاریخ کو قبر میں دفن نہیں کیا جاسکتا۔