لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس نا دہندہ کمپنیوں سے وصولی کیلئے کارروائیاںتیز کر دیں،نجی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ۔ ایف بی آر کے مطابق شوگر ملز کی مشینری کی ٹریڈنگ کرنیوالی کمپنی کین پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 2016کے آڈٹ کے بعد 13کروڑ 90لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ متعدد بار نوٹسز کے اجراء کے باوجود کمپنی کی جانب سے ادائیگی نہ کی گئی جس پر ایف بی آر کی ٹیم نے علامہ اقبال ٹائون میں واقع کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے ایک کروڑ50لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔