عمرکوٹ(صباح نیوز) عمرکوٹ کے گائوں میں مقامی وڈیرے کی تین ساتھیوں سمیت 12سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان تین ہفتے بعد بھی آزاد ہیں، انصاف کے لیے کولہی برادری سڑکوں پر نکل آئی ۔پاکستان کے شہر عمر کوٹ کے گائوں جانھیرو میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف کولہی برادری سراپا احتجاج ہے۔ پولیس کے مطابق 12سالہ آسو کولہی ماں کے ساتھ زمینوں پر کام کرکے گھر واپس آرہی تھی کہ مقامی وڈیرے نے دیگر دو ملزموںکے ساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔عمرکوٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تینوں افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکنملزم تین ہفتے بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انصاف کے لیے کولہی برادری سڑکوں پر نکل آئی ۔انہوںنے کہا کہ آسو بائی سے انصاف ہو اور انصاف ملے۔انصاف ملنے اور ملزموں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ بااثرملزمان آزاد اور نا صرف دیدہ دلیری سے گھوم رہے ہیں بلکہ ان کی جانب سے غریب و مجبور گھرانے کو مقدمہ واپس لینے کے لیے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ غریب ہاری خاندان انصاف کے بجائے اب اپنے تحفظ کی فکر میں پڑگیا ۔متاثرہ خاندان نے کہا کہ 30گھنٹے بعد لڑکی کا میڈیکل ہوا ہے۔
عمر کوٹ: زیادتی کے ملزموںکی عدم گرفتاری کولہی برادری سڑکوں پر نکل آئی
Feb 27, 2019