پاکستانی طیاروں کو بھی بھارتی جہازوں کا پیچھا کرنا چاہئے تھا، بم گرا کر واپس آتے: میجر (ر) فیصل نصیر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل دیتے ہوئے میجر (ر) فیصل نصیر نے کہا کہ ہم بھارت کو ایسا جواب دینگے کہ بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا اور آئندہ ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کو بھی بھارتی جہازوں کا پیچھا کرنا چاہئے تھا اور ان کے علاقے میں بم گرا کر ہی واپس آنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

ای پیپر دی نیشن