چیچہ وطنی: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ نکاح، امام مسجد کو مار مار کر گائوں بدر کر دیا

چیچہ وطنی(نامہ نگار) امام مسجد کو 16 سالہ لڑکی سے مبینہ نکاح کرنے پر اہل دیہہ نے مار مار کر گائوں بدر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 101/12-L میں قائم مسجد کے امام بلال قادری نے اسی گائوں کے سابق امام مسجد قاری عبدالرحمن مرحوم کی 16 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کرنکاح کر لیا جس پر طیش میں آ کر ورثاء اور اہل دیہہ نے گندے انڈے اور ڈنڈوں سے مار مار کر امام مسجد کو گائوں سے باہر نکال دیا۔

ای پیپر دی نیشن