اسلام آباد (خبر نگار) پاک بھارت کشیدگی پر شیخ رشید احمد نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے چناؤ کیلئے تناؤ پیدا کر رہا ہے وہ نیست و نابود ہو جائے گا۔منگل کو بھارتی فضائیہ کیایل او سی خلاف ورزی کا سن کر شیخ رشید احمد کا متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ مختصر کر کے آج ہی وطن لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے منگل کی رات پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ۔ شیخ رشید احمد، یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم شیخ منصور بن النہیان کی خصوصی دعوت پر دبئی میں منعقدہ ریل اینڈ موبیلیٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔
بھارت چناؤ کیلئے تناؤ پیدا کر رہا ہے‘ نیست و نابود ہو جائیگا‘ شیخ رشید
Feb 27, 2019