لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ کونسل نے پروفیشنل چیلنج بیلٹ بائوٹ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرانے کا اعلان کردیا جو آٹھ مارچ کو وی ایل سی کلب ایم بلاک ماڈل ٹائون میں ہوگا۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت باکسرز کو کلب لیول سے منتخب کیا جائے گا۔ اس موقع پر دو خواتین کے نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر افراز خان کے مطابق پاکستان باکسنگ کونسل کی نئی منتخب باڈی یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کروا رہی ہے۔ گزلز کے نمائشی مقابلوں کی فاتح کو 14000 روے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو چھ ہزار روپے انعام دیا جائے ۔اس پروگرام کو منعقد کروانے کیلئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے ہیڈ نائب صدر ظفر رومی ہیں دیگر ممبرز میں جنرل سیکرٹری نعیم نور خان، وائس پریذیڈنٹ قدیر بٹ، جوائنٹ سیکرٹری اولمپیئن بابر علی خان اور ہیڈ کوج ادریس بابر شامل ہیں۔ اس سلسل میں تمام کلبوں کوبتایا گیا کہ وہ اپنے باکسرز کو اس پروگرام میں ضرور بھیجیں۔
پروفیشنل چیلنج بیلٹ بائوٹ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرانے کا اعلان
Feb 27, 2019