لاہور(سپورٹس رپورٹر) 54ویں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگرس کا اجلاس اسلا م آباد میں پی ایچ ایف صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر، خزانچی اخلاق عثمانی کے علاوہ بڑی تعداد میں کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پی ایچ ایف صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے یکم جنوری تا 31 دسمبر پی ایچ ایف کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی ہاکی ٹیم رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پولینڈ ٹیم کا دورہ ایک ہفتے پر محیط ہو گا۔ پولینڈ کے خلاف میچز کے لئے ہاکی فیڈریشن چار ڈویلپمنٹ سکواڈ بنایاجائے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ہاکی فائیو ٹورنامنٹ الاٹ کیا ہے۔ نیشنل ایونٹ اور فائیو ٹورنامنٹ پاکستان کو دینے سے یہ ثابت یوتا ہے کہ پاکستان ہاکی کے لئے محفوظ ملک بن چکا ہے۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم پر آسٹروٹرف لگانے کیلئے پاکستان نیوی معاونت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تنزیلہ عامر چیمہ کو بحیثیت جنرل منیجر وومن ونگ تعینات کرنے کا اعلان کیا جبکہ خواتین کے 20 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے کسی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر قائم کمیٹی کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے.پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہم پاکستان کے اوپر جرمانہ اور پابندی کے حوالے سے مضبوط موقف کے ساتھ ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ اولمپک گیمز میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری ہاکی فیملی کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم ہر قسم تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں مگر تنقید برائے تعمیری ہونی چائیے تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
لینڈ کی ہاکی ٹیم رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی:شہباز سینئر
Feb 27, 2019