دبئی(نمائندہ سپورٹس )اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے تبادلے کے نئی قانون مڈ ونڈو ٹریڈ ٹرانسفر میں دلچسپی نہیں رکھتیں جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان موجودہ سکواڈز کے ساتھ ہی تبادلہ کرسکتے ہیں۔ یہ پی ایس ایل میں رواں سال ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا تھا، جس کی بدولت لیگ کے دوران ہی کمزور ٹیمیں اپنے اسکواڈ کو بہتر بناتے ہوئے چیمپئن بننے کے خواب کو پورا کرسکتی تھی۔اس نئے قانون کے تحت لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کے ذریعے تمام ٹیمیں اپنے سکواڈ میں استعمال نہ کیے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کرسکتی ہیں۔