کراکس (اے این این) وینزویلا کی سرحدوں پر غیر ملکی امداد کو بذریعہ طاقت روکنے پر لیما گروپ میں شامل ریاستوں نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے خلاف دی ہیگ کی عالمی فوجداری عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بوگوٹا میں وینزویلا کے اپوزیشن سربراہ خوآن گوآئیڈو سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں لیما گروپ کی ایک سربراہی ملاقات کے موقع پر ہوئی۔امریکا اور اہم مغربی ممالک گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کر چکے ہیں تاہم اس ملک پر ابھی تک نکولاس مادرو کا ہی اقتدار قائم ہے۔وینزویلا کی ہمسایہ ریاستوں پر مشتمل اس گروپ کا موقف ہے کہ مادورو ضرورت مند افراد تک بین الاقوامی امداد کا راستہ روک کر انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس گروپ نے تاہم یہ بھی طے کیا ہے کہ مادورو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ادھر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بوگوٹا میں وینزویلا کے اپوزیشن سربراہ خوآن گوآئیڈو سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں لیما گروپ کی ایک سربراہی ملاقات کے موقع پر ہوئی۔ پینس نے اس موقع پر نکولاس مادرو کی آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے پر گوآئیڈو کی بہادری کو سراہا۔ پینس نے گوآئیڈو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پیغام بھی پہنچایا کہ امریکہ سو فیصد ان کے ساتھ ہے۔ امریکا اور اہم مغربی ممالک گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کر چکے ہیں تاہم اس ملک پر ابھی تک نکولاس مادرو کا ہی اقتدار قائم ہے۔