جرائم میں ملوث داعشی جنگجوؤں کو پھانسی دی جائے گی: عراقی صدر برھم صالح

Feb 27, 2019

پیرس(اے این این )عراق کے صدر برھم صالح نے کہاہے کہ داعش کی صفوں میں شامل ان عناصر کو سزائے موت دی جائے گی جن کے خلاف عدالتوں میں مقدمات کے دوران جرائم کے ثبوت فراہم کیے گئے ہوں گے۔گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عراقی صدر کا کہنا تھا کہدہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی خود مختار ممالک کا حق ہے۔کہنا تھا کہشام میں داعش کی صفوں میں لڑنے والے 13 فرانسیسی جنگجووں کے خلاف عراق کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اگر عدالتوں نے ان کی سزائے موت کافیصلہ دیا تو حکومت ان سزائوں کی توثیق کریگی۔ایک سوال کے جواب میں صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ حال ہی شام میں کرد فورسز نے 'داعش' کے گرفتار جنگجووں کو عراقی فوج کے حوالے کیا ہے۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انہیں عراق کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں