کراچی( نیوز رپورٹر )انڈیانے امن محبت اور پڑوسی ہونے کے ناطے حقوق کی تمام حدیں پارکرلیں،وقت آگیاہے کہ اب چانکیائی مذہب کے پیروکاروں اور گائے کے پجاریوں کومنہ توڑجواب دیاجائے،پاکستان کی امن پسندی کو متعصب انڈیانے کمزوری سمجھ رکھاہے،ایل اوسی کی باربارخلاف ورزی، بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور انڈیاکی جیلوں میں معصوم پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل کے بعد اب پاکستان کی سرحدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کی پروازکے بعداب کوئی راستہ نہیں بچاکہ انڈیاکومعاف یاان کی غلطیوں کونظراندازکردیاجائے،ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، صدر کراچی علامہ رب نواز حنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اگرانڈیانے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوئی بھی ناپاک کوشش کی تو پاکستان کابچہ بچہ مادروطن کی حفاظت اور اس کے دفاع کیلئے ایک مٹھی بن کرمیدان عمل میں آجائیں گے،پاک فوج کے شانہ بشانہ پاک دھرتی کی حفاظت کیلئے اہلسنّت والجماعت پاکستان ایک لاکھ جانثار کار پیش کرے گی،پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہرانگلی کوبازوسمیت کاٹ کررکھ دیں گے اور ہرنگاہ غلط ڈالنے والوں کی آنکھ پھوڑکررکھ دیں گے،آج دنیاپرثابت ہوگیاکہ پاکستان امن کاداعی اورانڈیاغنڈہ راج کاحامل دہشت گردی کاپرچارکرنے والاملک ہے،اقوام متحدہ،یورپی یونین ودیگرعالمی ادارے فوری طورپر پرانڈیاکی غنڈہ گردی اور پاکستان کیخلاف مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں۔