کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی قانون کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جب کہ اس وقت انکی بیماری کی وجہ سے بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے جوکہ انکا حق تھا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ میاں نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جائے۔ پاک فوج کے ساتھ مل کر ہر معاذ پر ملکی تحفظ کیلئے جدوجہد کریں گے دریں اثناء انہوں نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم ختم کرے۔ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کو پاک فوج کے شاہینوں نے ناکام بناتے ہوئے مار بھگایا۔ ہم اپنے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دینگے۔