پاکستان کومدینہ ثانی تصورکرتے ہیں ،چپے چپے کی حفاظت کرینگے ،علامہ رستم قادری

کراچی(نیوزرپورٹر)قومی امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیف آرگنائرز علامہ محمدرستم قادری بھارتی کی طیاروں کی آزادکشمیرمیں دراندازی کی شدیدالفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، الیکشن جیتنے کے لیے ہندو انتہاپسند سیاسی جماعتوں کی پاکستان مخالف انتخابی مہم پورے خطے میں مستقل خطرہ بن چکی ہیں وہ کراچی کے چیئرمین لیاقت ہداخیل کی قیادت میں وفدسے گفتگوکررہے تھے اس موقع پر،ایچ آرکراچی ڈویژن کے صدرڈاکٹرفاروق بنگش،چیئرمین ایچ آرعبدالکریم عیسٰی اوروائس چئیرمین طارق جاویدبھی موجودتھے ،علامہ محمدرستم قادری نے کہاکہ بھارت میں سیاست دانوں کو الیکشن جیتنا ہوتا ہے تو ملک میں جنگ کا سا ماحول بنادیتے ہیں، بھارتی جارحیت کی صورت میں ہمارا ایک ایک کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک افواج کے ساتھ ہیں اور ہم پاکستان کی ریاست کو ’’مدینہ ثانی‘‘ تصور کرتے ہیں، اولیااللہ کی اس سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن