لاہور (پ ر) کاتھم دبئی اینڈ پاکستان کا انیسواں کانووکیشن منعقد کیا گیا ۔ ہاسپیٹیلٹی، کلنری آرٹس ، بیکنگ اینڈ پیسٹری اور ٹریول اینڈ ٹورازم مینجمنٹ پروگرامز میں کوالیفکیشن حاصل کرنے والے 200طلبہ کو ایوارڈز دیئے گئے جبکہ 60طلبہ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس کانووکیشن میں فیڈرل منسٹر آف ایجوکیشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ گیسٹس آف آنر میں اسلم اقبال پراونشل منسٹر فار انڈسٹریز ، کامرس اینڈ انویسٹمنٹس ، ہرتمت نوک کلسٹر جنرل مینیجر آواری ہوٹل ، رائے البرٹو کیپن برجر جنرل مینیجر پر ل کانٹی نینٹل ہوٹل ، ایرک فانٹائن کلسٹر جنرل مینیجر نشاط ہوٹل اور وقار الیاس خان سینئر وائس پریزیڈنٹ شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوتھم پاکستان اینڈ دبئی کے سی ای او احمد شفیق نے طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ کوتھم ہاسپیٹیلٹی، کلنری آرٹس ، بیکنگ اینڈ پیسٹری اور ٹریول اینڈ ٹورازم مینجمنٹ کے شعبہ میں پاکستان کے طلبہ کو نئے مواقع فراہم کرے گا ۔